اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: 96 زیرزمین واٹر ٹینکس اور 106 ڈرینز مکمل

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پی ایم یو میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود اور پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد زمان لک سمیت متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی، پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد زمان لک نے صوبے کے 51 شہروں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’سوہنا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، میونسپل سہولیات کی فراہمی کیلئے اس پیمانے پر اقدامات پہلے کبھی نہیں کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلاننگ کے ذریعے ہر شہر میں زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کیلئے مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے، 110 میں سے 96 زیرزمین واٹر ٹینکس مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ واٹر ٹینکس، ڈرینز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا مربوط نیٹ ورک بھی بنایا جا رہا ہے۔

ذیشان رفیق کے مطابق پہلے چند شہروں کے علاوہ بیشتر علاقوں میں سیوریج کا پائیدار نظام موجود نہیں تھا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی شکل میں میگا پراجیکٹ کی منظوری دی، جس کے تحت شہری علاقوں میں بنیادی بلدیاتی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ 51 شہروں کیلئے 124 میں سے 106 ڈرینز مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں 25 ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ان ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ متعلقہ شہروں کو نئی سکشن مشینیں اور ڈی سلٹنگ یونٹس بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے