اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں سموگ کنٹرول آپریشن ، سموگ پھیلانے والے 5 صنعتی یونٹس ، 5 بھٹے سیل

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے آپریشن مسلسل جاری ہے، لاہور میں سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ اور سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔

ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کے بعد فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 241 صنعتی یونٹس اور 335 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی، 5 صنعتی یونٹس اور 5 بھٹے سیل کیے گئے، ایک بھٹہ مسمار جبکہ ایک ایف آئی آر درج کی گئی، آلودگی پھیلانے والوں پر 12 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 290 مقامات کی انسپیکشن، 52 کو نوٹس، ایک مقام سیل اور 661 کلوگرام غیر معیاری پلاسٹک ضبط کیا گیا۔

کمرشل ککنگ پوائنٹس کی 157 چیکنگز کے دوران 53 سکشن ہڈز نصب اور 15 مقامات سیل کیے گئے۔

کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے، ایک روز میں 2 ہزار 923 کسانوں سے رابطہ جبکہ 68 تربیتی پروگرامز میں ایک ہزار 435 کسانوں نے شرکت کی۔

پنجاب میں 63 لاکھ 32 ہزار ایکڑ رائس ایریا میں سے 7 لاکھ 69 ہزار ایکڑ پر کاشت مکمل ہوچکی ہے، 1259 کبوٹا مشینیں 3 لاکھ 19 ہزار ایکڑ جبکہ 187 بیلرز 96 ہزار ایکڑ رقبے پر فعال ہیں۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد سپر سیڈرز استعمال کیے جا رہے ہیں، رواں مالی سال مزید 3 ہزار سپر سیڈرز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ایک ہزار 980 فراہم جبکہ 921 زیرِ تیاری ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسداد سموگ کے لیے مانیٹرنگ، روک تھام اور فیلڈ انفورسمنٹ بیک وقت جاری ہے، کسان فصلوں کو آگ نہ لگائیں، شہری گاڑیوں کو فٹ کرا کر سڑک پر لائیں جبکہ صنعتکار اور بھٹہ مالکان ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے