04 Oct 2026
(لاہور نیوز) بی بی پاکدامن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے نوسربازی اور چوری کرنے والی ملزمہ انیلہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شاہدرہ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ نے باتوں میں لگا کر ایک خاتون کا قیمتی پرس چوری کیا تھا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق چوری کیے گئے پرس میں 17 ہزار روپے نقدی اور سونے کی بالیاں موجود تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی متعدد خواتین کے ساتھ نوسربازی کر چکی ہے۔
پولیس نے ملزمہ انیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
ایس پی منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ نوسربازوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
