اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دعائیہ تقریبات: لاہور میں گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(لاہور نیوز) دعائیہ تقریبات کے پیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کیتھولک چرچ مال روڈ کا دورہ کیا، جبکہ چرچ آف پاکستان ڈایوسِس نیلا گنبد اور انارکلی میں موجود گرجا گھر کے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کیے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے چرچز کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس جوانوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے عبادت گاہوں کے اطراف گشت اور ناکہ بندی مزید مؤثر بنانے پر زور دیا، جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ اور نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دعائیہ تقریبات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے