03 Oct 2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سکیورٹی صورِتحال ودیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
