اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹھوکر نیاز بیگ میں مال بردار جانوروں کی بہبود کیلئے سینٹر اور سکول قائم

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ میں مال بردار جانوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مالکان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اینیمل ویلفیئر سینٹر اور سکول کا افتتاح کر دیا گیا۔

یہ منصوبہ عالمی تنظیم بروک اور ملکی سماجی تنظیم ’گود‘ کے اشتراک سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے. افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف پروگرام بروک پاکستان ڈاکٹر مان چہار، ایڈووکیسی مینیجر مقداد مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر ’گود‘ نذیر غازی نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں 300 گھروں پر مشتمل علاقے میں تقریباً 2 ہزار خاندان گھوڑوں، گدھوں اور خچروں سمیت مال بردار جانور پالنے کے شعبے سے وابستہ ہیں، اسی لئے جانوروں کی صحت و بہبود اور ان کے مالکان کے خاندانوں کی فلاح کے لیے یہ مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر مان چہار  نے مال بردار جانور پالنے والے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے اُنہوں نے نئے قائم کیے گئے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور تعلیمی معیار کے حوالے سے بریفنگ بھی لی جبکہ سکول میں داخلے کے خواہش مند بچوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے