02 Oct 2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ماحول خوشگوار تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی، انہوں نے کہا کہ آج یہ طے پایا کہ مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس کا اثر کل کے مذاکرات پر پڑے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وفد کو کہا کہ اپنے مطالبات کے لیے سیاسی طریقہ کار اپنائیں۔
