02 Oct 2026
(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن میں شہری کو بلیک میل کرکے رشوت طلب کرنے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کے الزام میں پولیس اہلکار طاہر سمیت 3 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں نے شہری پر شی میل سے ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے بلیک میل کیا اور رشوت کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شہری نے رقم واپس کرنے کا کہا تو پولیس اہلکار طاہر ہوائی فائرنگ کرتا ہوا ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔
مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاحال پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔
