02 Oct 2026
(لاہور نیوز) ٹریفک حادثات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 312 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 312 افراد زخمی ہوئے، شدید زخمی ہونے والے 99 افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 213 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
