اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زیادتی کی وارداتوں میں 20 فیصد، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 38 فیصد اضافہ

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) گزشتہ سال کی نسبت لاہور میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 8 ماہ کے دوران زیادتی کی 498، اجتماعی زیادتی کی 36 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کے 36، رواں سال 56 مقدمات درج ہوئے،

صدر ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کی 98، رواں سال 132 وارداتیں رپورٹ ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کے 46، رواں سال 80 مقدمات کا اندراج ہوا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ اور رواں سال زیادتی کے 98، 98 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کے 5، رواں سال 9 مقدمات درج کیے گئے ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کی 5، رواں سال 10 وارداتیں رپورٹ ہوئے ۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 2، رواں سال اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کے 4، رواں سال 6 واقعات رپورٹ  ہوئے جبکہ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال ایک، رواں سال اجتماعی زیادتی کے 2 مقدمات درج کئے۔ واضح رہے کہ سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں زیادتی کے 413، اجتماعی زیادتی کے 26 مقدمات درج ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے