اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہو گا: اعظم نذیر تارڑ

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ آج کی ملاقات کا گورنر راج یا ایمرجنسی سے کوئی تعلق نہیں تھا، پیپلزپارٹی ہماری حلیف جماعت ہے، لیجسلیٹو سیشن سے پہلے انہیں معمول کے مطابق اعتماد میں لیتے ہیں۔

 

اعظم نذیر تارڑ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی پر میرا جو موقف پرسوں تھا، آج بھی وہی ہے، آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہوں تو یہ ایک قانونی طریقہ کار ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا، جن کا آئین میں ذکر ہے، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رہائی کا آرڈر حکومت نے کرنا ہے یا عدالت نے کرنا ہے، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، عدالت کا جو فیصلہ ہوگا من و عن تسلیم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو مطالبہ ناجائز ہو تو اس پر نظرثانی کی جانی چاہیے، خیبرپختونخوا میں جو حالات ہیں کیا وہ اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ہے کہ آپ ہماری جگہ ہوتے تو آپ کا موقف کیا ہوتا، ہم عوامی سطح پر گفتگو کرتے ہوں تو ہماری گفتگو نپی تلی ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے