اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرویزالٰہی کی رائیونڈ عالمی تبلیغی مرکز آمد، مولانا احسان الحق کے انتقال پر تعزیت

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی رائیونڈ میں عالمی تبلیغی مرکز پہنچ گئے۔

پرویز الٰہی نے عالمی تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما اور شیخ الحدیث مولانا احسان الحق کی وفات پر ان کے صاحبزادوں مولانا عامر احسان، مولانا عاصم احسان اور رہنما تبلیغی جماعت مولانا احمد بٹلہ سے تعزیت کا اظہار کیا، راسخ الٰہی اور ہمیش خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مولانا احسان الحق کی تبلیغ دین اور ان کی علمی و عملی خدمات کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، پوری دنیا میں حیات صحابہ کا ترجمہ مولانا احسان الحق کی مقبول ترین کتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا احسان الحق کی وفات صرف ان کے اہل خانہ کیلئے نہیں بلکہ تبلیغی جماعت کیلئے ایک عظیم صدمہ ہے، مولانا عامر احسان نے کہا کہ رائیونڈ کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے چودھری پرویزالٰہی ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

مولانا عاصم احسان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی خدمات سب پر عیاں ہیں، اللہ تعالیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خدمات قبول کرے۔

چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی نے امیر عالمی تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سے بھی ملاقات کی، مولانا نذر الرحمن  نے رائیونڈ آمد پر چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی کو دعاؤں سے نوازا۔

چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی نے مولانا عبدالوہاب اور مولانا احسان الحق کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے