اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی متفقہ منظوری دے دی۔

 

قائمہ کمیٹی کا اجلاس راحیلہ خادم حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، کرسچن میرج بل 2026 کے محرک فیلبوس کرسٹوفر نے بل کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔

مجوزہ قانون سازی کے تحت کرسچن میرج ایکٹ 1872 کو منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ کرسچن میرج بل 2026 میں مسیحی برادری میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

فیلبوس کرسٹوفر کے مطابق موجودہ قانون کے تحت مسیحی شادی کیلئے لڑکے کی کم از کم عمر 16 اور لڑکی کی 13 سال مقرر ہے۔

مجوزہ بل کے تحت شادی کے دونوں فریقین کا مسیحی مذہب سے تعلق رکھنا لازم قرار پائے گا، جبکہ مسیحی شادیوں کی یونین کونسل اور نادرا میں رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

فیلبوس کرسٹوفر کے مطابق موجودہ قانون کے تحت مسیحی شادی کی یونین کونسل اور نادرا میں رجسٹریشن ممکن نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے