30 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار ہے، شہر میں آلودگی کی شرح 161 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بھی بلند ریکارڈ کی گئی۔ اقبال ٹاؤن میں 187، پیراگون سٹی میں 174، ماڈل ٹاؤن میں 172، گلبرگ ٹو میں 163، برکی روڈ میں 158 اور چمن پارک میں 153 کی شرح ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں بھی آلودگی کی شرح 153 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
