اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرائس کنٹرول کریک ڈاؤن، 3 ہزار سے زائد انسپکشنز، 6 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) نے شہر بھر میں پرائس کنٹرول کریک ڈاؤن کیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 3 ہزار 35 انسپکشنز کی گئیں، اوور چارجنگ پر 92 چالان جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر 149 کارروائیاں کی گئیں، مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 6 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے، جبکہ 16 ایف آئی آرز درج اور 8 افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں کے دوران کسی دکان کو سیل نہیں کیا گیا۔

تحصیل وار کارروائیوں کے مطابق کینٹ میں 511 انسپکشنز، 14 چالان اور 43 ہزار روپے جرمانہ، سٹی میں 407 انسپکشنز، 16 چالان اور 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، علامہ اقبال ٹاؤن میں 371 انسپکشنز، 8 چالان اور 43 ہزار روپے، ماڈل ٹاؤن میں 342 انسپکشنز، 7 چالان اور 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ وہاں 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ راوی میں 306 انسپکشنز، 15 چالان اور 40 ہزار 500 روپے، رائیونڈ میں 287 انسپکشنز اور 10 چالان کئے گئے، جبکہ رائیونڈ میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، شالیمار میں 283 انسپکشنز، 8 چالان اور 15 ہزار 500 روپے، واہگہ میں 194 انسپکشنز، 8 چالان اور 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، صدر میں 176 انسپکشنز، 3 چالان اور 14 ہزار روپے، جبکہ نشتر میں 158 انسپکشنز، 3 چالان اور 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے پھلوں، سبزیوں، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مارکیٹوں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فراہم کی جائیں، گرانفروشی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، اسسٹنٹ کمشنرز اور PERA اہلکاروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے