اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت امیرِ جماعتِ اسلامی سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمٰن  نے پٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، اُمید ہے وزیرِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے، بصورت دیگر جماعتِ اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے، لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ ترجیحِ اوّل ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کال پر حافظ نعیم الرحمٰن  نے بھتے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، وزیرِ اعظم  نے واپس آ کر بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے