28 Sep 2026
(لاہور نیوز) پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔
پی آئی اے سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دورانِ فلائنگ ڈیوٹی صرف ایک سگریٹ پیکٹ لے جانے کی اجازت ہو گی، خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کی معطلی یا فلائنگ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
پی آئی اے سرکلر کے مطابق ایک فضائی میزبان دوران ٹریول صرف 20 سگریٹ لے جا سکتا ہے، زیادہ لے جانے پر فضائی میزبانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو جہاز پر روانگی سے قبل بریفنگ میں بھی آگاہی کی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان سے جدہ جانے والی پرواز کے پانچ فضائی میزبانوں سے بڑی تعداد میں سگریٹ پیکٹ ملے تھے، معاملے پر پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر میں تحقیقات جاری ہیں۔
