اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری

28 Sep 2026
28 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے پر حکام نے بریفنگ دی، ایف بی آر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنانس ڈویژن کے حکام نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز اور انکم ٹیکس سے متعلق بریفنگ دی گئی، کسٹمز اور انکم ٹیکس پالیسی ونگز کی جانب سے بھی آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، حکومت سرکاری ملازمین کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹ اور مانیٹر کر سکے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری فنانس ڈویژن مذاکرات میں شریک ہوئے، آئی ایم ایف کو سول سرونٹس کے اثاثوں سے متعلق قانون سازی سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے