اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطوں سے مالی سہولتوں کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: بلال بن ثاقب

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطوں سے مالی سہولتوں کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

 

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم سے خطاب کیا۔فورم کے افتتاحی سیشن میں جنرل اسمبلی کے صدر، تیمور لیستے کے صدر اور بھوٹان کے وزیراعظم بھی شریک ہوئے، چھوٹے قرضوں کے پچاس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ فورم میں پروفیسر محمد یونس نے بھی شرکت کی۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام کے نئے قواعد کی تشکیل میں ترقی پذیر ممالک کی شمولیت ضروری ہے، پاکستان مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں پر پابندیوں سے آگے بڑھ کر باقاعدہ ضابطہ سازی کی طرف آیا ہے، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عالمی سرمائے سے جوڑنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ورچوئل اثاثے اور ٹوکنائزیشن کاروباروں کی سرمائے تک رسائی میں مدد دے سکتے ہیں، معاملہ صرف سرمائے کا نہیں، لوگوں کی صلاحیتیں بڑھانے کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کسانوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کام میں مددگار بن سکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی ترقی پذیر ممالک کو روایتی سہولتوں کی کمی دور کرنے کا موقع دیتی ہے۔

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ مالی سہولتوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطوں کو ساتھ چلنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے