اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک حج ایپ پر عازمین کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کروا دیئے۔

 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت میسر ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ہی ممکن ہوگا اور لانگ پیکج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی گھر بیٹھے مل جائے گی۔

پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانے کا عمل جاری ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے، سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپ لوڈ کریں۔

اعلامیے کے مطابق کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت ملے گی، کسی مجبوری کی بناء پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پورٹل سے باہر پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی کی ممانعت ہے، پرائیویٹ حج سکیم میں 26 ہزار درخواستیں مکمل، 45 ہزار نشستیں موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے