اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم، 46 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ

28 Sep 2026
28 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں جاری ہے، جس کے تحت اب تک 46 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 55 لاکھ افراد کو ٹوکن جاری کئے جا چکے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب افتخار علی سہو کے مطابق پنجاب میں اب تک 44 لاکھ سے زائد افراد ٹوکن حاصل کرکے سکیم سے استفادہ کر چکے ہیں، صوبے بھر کے 6,420 پٹرول پمپس پر وزیراعظم فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکیم پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں مختلف انسپکشن ٹیمیں پٹرول پمپس کے دورے کر رہی ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

افتخار علی سہو نے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں، سبسڈی والا پٹرول فراہم کرنے سے انکار کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب بھر کے متعلقہ افسران پوری طرح متحرک ہیں، جبکہ عوام کی رہنمائی کیلئے تمام پٹرول پمپس پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ افراد خود کو رجسٹرڈ کروائیں اور وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم سے استفادہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے