(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کے نرخ میں 30 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ میں برائلر گوشت کی قیمت 476 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، صافی برائلر گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 262 روپے فی درجن مقرر کردی گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7,740 روپے مقرر کی گئی ہے۔
