اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے۔

 

عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں شعبۂ سیاحت سے وابستہ افراد اور سیاحوں کے ذوقِ تحقیق و تجسس اور شوقِ سیر و سفر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے میدان میں دلکش قدرتی مناظر، قدیم تاریخی یادگاریں، تہذیبی ورثہ اور متنوع ثقافتی رنگ بنیادی محرکات کی حیثیت رکھتے ہیں، اللہ کے فضل سے پاکستان بے مثال قدرتی مناظر، شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثہ، تاریخی اور مذہبی مقامات کے ساتھ شعبہِ سیاحت میں روشن امکانات رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی سیاحت کے فروغ، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اس شعبہ سے وابستہ مقامی آبادی اور نوجوانوں کیلئے روزگار و ترقی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، حکومت پُرعزم ہے کہ پاکستان کو ایک محفوظ، پُرکشش اور مسابقتی سیاحتی مقام کے طور پر دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا معتدل موسم، پہاڑی علاقوں کی پُرفضا آب و ہوا اور خوشگوار وادیاں عالمی سیاحت کو متوجہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی دھرتی، وادیٔ سندھ اور گندھارا سمیت ہزاروں سال قدیم تہذیبوں اور شاندار ثقافتی ورثے کی امین ہے، مذہبی سیاحت کے حوالے سے پاکستان سکھ مت، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کیلئے تاریخی اور اہم مقدس مقامات کا مسکن ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سطح پر سیاحت کا فروغ، معاشی ترقی اور ممالک کے مابین اچھے روابط کا باعث ہے اور انفرادی سطح پر کثیر الجہتی ثقافتی رنگوں سے واقفیت دراصل انسانی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سیاحت و تفریح پر توجہ دراصل صحتمند ذہن اور خوش آئند ترجیحات کا مظہر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے