اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(لاہور نیوز) غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

 

لاہور کی کینٹ کچہری میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون سے مبینہ زبردستی زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ ڈیفنس سی میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

غیر ملکی خاتون کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ارم یوسف کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے خاتون کا ابتدائی بیان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرنے کے لیے اسے 28 ستمبر کو متعلقہ علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور ریمانڈ کے علاوہ کسی فائل پر سماعت نہیں کی جا سکتی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو 28 ستمبر کو متعلقہ علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔

دوسری جانب عدالت نے پولیس کو مبینہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی تلاش کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی دستیابی پر انہیں نوٹس جاری کیے جائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے