اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ اور ساؤتھ کینٹ پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ اور ساؤتھ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئے 2 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راشد اور عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس اور ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں مخصوص مقامات پر سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہر بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس منشیات کے کاروبار کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے