27 Sep 2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس کے علاقے میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، مبینہ ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔
تصاویر میں مبینہ ملزمان کو ڈیفنس میں ایک مارکیٹ کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ غیر ملکی خاتون کو لے جانے کے لیے سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی مبینہ ملزم تنویر کی ملکیت ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ میں اب تک 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جنہیں بحریہ ٹاؤن اور ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں افراد آپس میں رشتے دار ہیں۔
