(لاہور نیوز) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم برہان کے قبضے سے 700 پتنگوں کا خام مال، بانس کے تیلے، گوند، گڈی پیپر اور 20 تیار پتنگیں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم مبینہ طور پر لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگیں تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتا تھا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرکے مختلف مقامات پر سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس سے بچنے کے لیے ملزم سفید توڑوں کا استعمال بھی کرتا تھا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ ایس ایچ او حسین زبیر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم برہان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پتنگ بازی اور پتنگوں کی تیاری و فروخت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
