اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد اور علاج سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے۔ بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں 21 فیصد، آئی پی ڈی یعنی داخل مریضوں کی تعداد میں 11 فیصد جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 57 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنل میڈیسن کے مریضوں میں 26 فیصد، کارڈیالوجی کے مریضوں میں 12 فیصد اور سرجری کے مریضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ بچوں اور امراضِ جلد کے مریضوں کی تعداد میں 9، 9 فیصد جبکہ ای این ٹی کے مریضوں میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کینسر اور کارڈیک میڈیسن کے 21 لاکھ سے زائد پارسل بھی مریضوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے