اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: 96 واٹر سٹوریج ٹینکس اور 106 ڈرینز مکمل

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پروگرام مینجمنٹ یونٹ میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی اور دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک نے پی ڈی پی کے تحت جاری سکیموں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو بتایا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 110 میں سے 96 زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینکس مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ باقی ٹینکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 51 شہروں میں 124 میں سے 106 ڈرینز بھی مکمل ہو چکی ہیں، وزیر بلدیات نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں 25 ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذیشان رفیق نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مون سون سے قبل مقررہ اہداف مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر پر کام بھی ساتھ ساتھ شروع کیا جائے گا، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی منتخب نمائندوں کی مشاورت کو لازمی طور پر ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

وزیر بلدیات نے افسران کو ہدایت کی کہ پی ڈی پی کی سکیموں میں رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور میونسپل آفیسرز (انفراسٹرکچر) منصوبوں کے معیار کے ذمہ دار ہیں، لہٰذا منصوبوں کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے