اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیسویں اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران سعودی عرب کے لیے پاکستان کی حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہماری پُرعزم حمایت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک بار پھر سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حالیہ افسوس ناک حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے، حرمین شریفین کے امن، سلامتی اور تقدس کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ ایک ایسی سرخ لکیر ہے جسے کسی بھی صورت عبور نہیں کیا جا سکتا، کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدام کا تصور تک نہیں کر سکتا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، جیسا کہ اپنی تاریخ کے دوران ہمیشہ کرتا آیا ہے، اپنے برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امن کے لیے ہماری پُرعزم وابستگی مکہ مکرمہ میں برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے سے بھی عیاں ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ اتحاد کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ خطے کے دفاع، سلامتی، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے ایک اجتماعی عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے