اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’میری پہچان‘ ٹیم کا کارنامہ، ذہنی مفلوج افراد اور نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل

26 Sep 2026
26 Sep 2026

:(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم نے ایک ہی روز میں 26 افراد اور 5 نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل کرلی ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا، جہاں موجود 51 ذہنی و جسمانی کمزور افراد کی بائیومیٹرک کی گئی۔ نادرا سے منسلک بائیومیٹرک نظام کے ذریعے 51 میں سے 26 افراد کی شناخت کامیابی سے مکمل کرلی گئی جبکہ شناخت کے بعد ان افراد کا متعلقہ شناختی ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے اسی روز 5 نامعلوم لاشوں کی بھی بائیومیٹرک کے ذریعے شناخت مکمل کی۔

’میری پہچان‘ ٹیم اب تک 5 ہزار سے زائد لاوارث لاشوں کی شناخت کرچکی ہے جبکہ ’میری پہچان‘ سنٹر 4 ہزار سے زائد ذہنی و جسمانی کمزور افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملوا چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے