اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا پرانا ٹریک ریکارڈ ہے، سب کو پتہ ہے، اداروں پر حملہ، پی ٹی وی میں توڑ پھوڑ، پارلیمنٹ میں گھس جانا اور مختلف جگہوں پر ہنگامہ آرائی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اس وقت احتجاجی دھرنوں اور ان سب چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اگر احتجاج میں اپنے ورکرز کو کنٹرول نہ کرسکیں یا کچھ ایسے عناصر ہوں جو بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں تو ان کے لیے کنٹینرز اور راستے بند کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے والے احتجاج میں بھی دیکھ لیں، ہماری فورسز، ہماری پولیس کے جوان آپ کے اور میرے ہی بچے ہیں جو شہید ہوئے، سکیورٹی فورسز نے ریاست کے لیے کھڑے تو ہونا ہے اور لاء اینڈ آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ یہاں پر بہت سے جوان پی ٹی آئی کے احتجاج میں شہید ہوئے، پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں جس کی وجہ سے حکومت کو مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ اگر کنٹینرز کو ہٹا دیں تو اگلی ذمہ داری کوئی بھی اٹھانے کو تیار نہیں کہ احتجاج پرامن ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے