اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی ایتھلیٹس ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی ایتھلیٹس ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔

 

پاکستانی کھلاڑی ایشین گیمز کے مختلف کھیلوں میں آج اہم مقابلوں میں حصہ لیں گے، فینسنگ کے ٹیبل آف 32 مرحلے میں پاکستان اور قطر کے درمیان مقابلہ صبح ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

25 میٹر پسٹل انفرادی کوالیفکیشن میں رابعہ کبیر صبح 5 بج کر 40 منٹ پر ایکشن میں نظر آئیں گی، ٹینس کے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مزمل مرتضیٰ کا مقابلہ اردن کے زید المشنی سے صبح 6 بجے ہوگا، جبکہ مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور منگولیا کی ٹیمیں صبح 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

وویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں اشنا سہیل کا مقابلہ قازقستان کی یولیا پوتنسیوا سے صبح 7 بجے ہوگا، اسی مرحلے میں ماہین آفتاب قریشی اور تھائی لینڈ کی پٹچارین چیپچندج کے درمیان میچ صبح 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ایتھلیٹکس کے مینز لانگ جمپ کوالیفکیشن میں انصر عباس صبح 8 بج کر 40 منٹ پر میدان میں اتریں گے، سکواش کے مینز سنگلز میں محمد عرفان اور نور زمان کے درمیان مقابلہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔

خیال رہے والی بال کے مینز ایونٹ میں پاکستان اور قازقستان کی ٹیمیں صبح 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی، ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان پہلا میچ صبح 10 بجے جبکہ دوسرا میچ صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے