اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا انڈر 17 کے ساتھ سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 سکواڈ کا اعلان

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا انڈر 17 ٹیم کے خلاف شیڈول سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کے ساتھ 4 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، اذان احمد اس سال راولپنڈی کی قیادت کرتے ہوئے نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

پاکستان انڈر 17 سکواڈ میں اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں، جبکہ عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے