اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے بیٹر محمد شہزاد نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

محمد شہزاد نے پی ٹی وی کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعرات کو اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

اس کے ساتھ ہی محمد شہزاد نے کسی بھی پاکستانی بیٹرز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ شہزاد  نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 محمد شہزاد نے سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کا قائم کردہ ریکارڈ توڑا ہے۔ مصباح الحق نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے