(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔اشیاء خوردونوش اور پیٹرول کی فراہمی بھی بند ہو گئی۔
تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کے پی کا پنجاب سے راستہ منقطع ہو گیا۔
جس کے باعث لوگوں کی آمد و رفت روکنے کے ساتھ اشیاء خوردونوش اور دیگر سامان کا سلسلہ بھی بند ہو گیا جبکہ پیٹرول کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخو کو جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔
موٹروے، جی ٹی روڈ ، کوہاٹ میں خوشحال گڑھ، ڈی آئی خان، ہری پور اور گلیات میں بھی پنجاب کو جانے والے زمینی راستے بند ہیں، کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے، راستے بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی رک گیا ہے، بین الصوبائی گاڑیاں بھی لاری اڈوں میں کھڑی ہو گئی ہیں راستے بند ہونے والے پنجاب سے آنے والے سبزیاں، ادویات، کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی رک گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پیٹرول مصنوعات کی ترسیل بھی رک گئی ہیں، جس سے پیٹرول کی کمی کا بھی خدشہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت دینی چاہیے تاکہ غذائی قلت کا سامنا نہ ہو۔
