اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوامی نمائندے پٹرول سبسڈی کا فائدہ اہل شہریوں تک پہنچانے میں کردار ادا کریں: حمزہ شہباز

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ریلیف سکیم پر اہم اجلاس ہوا، ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سکیم کے نفاذ اور عوام تک رسائی بڑھانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، کم آمدنی والے طبقات کے لیے خصوصی فیول ریلیف سکیم مکمل ڈیجیٹل نظام کے تحت جاری ہے۔

شرکا کو پٹرول پمپس پر رجسٹریشن، ڈیجیٹل نظام اور عملی مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حلقوں میں مستحق افراد تک معلومات کی فراہمی اور اُن کے سکیم سے مستفید ہونے میں معاونت کی جائے، عوامی آگاہی مہم اور سہولت کاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکیم کا مؤثر نفاذ اور اہل شہریوں تک ریلیف کی یقینی رسائی اولین ترجیح ہے، حکومتی اداروں، پٹرول پمپس اور عوامی نمائندوں کے مابین روابط کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے پٹرول سبسڈی کا فائدہ اہل شہریوں تک پہنچانے میں فعال کردار ادا کریں، اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز بھی اجلاس کے سامنے رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے