اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم لیوی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسہ عام کو روکنے کی کوشش کی گئی اور حکومت نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کنٹینر لگا دیئے، تاہم بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے بعد کنٹینرز کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لاہور میں شاندار جلسہ منعقد کیا گیا، جماعت اسلامی کے کارکنوں  نے حکومتی کوششوں کو ناکام بنایا اور وہ ایک دن بھی اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں نہیں اٹھایا، پاکستان میں بڑا سیاسی خلا موجود ہے کیونکہ عوامی مسائل پر بات نہیں کی جاتی، مہنگی بجلی، پٹرول، بچوں کی فیس اور بھاری بجلی کے بل عوام کیلئے بڑے مسائل ہیں، تاہم ان کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں نظر نہیں آتیں۔

حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ جماعت اسلامی کو طعنہ دیا گیا کہ اس  نے میدان چھوڑ دیا ہے، تاہم لاہور کے جلسے میں بتا دیا کہ جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے، انہوں  نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا، چارسدہ، سیالکوٹ، سرگودھا، وہاڑی، لاڑکانہ، میرپورخاص، کراچی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی جلسے کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم  نے ٹیلی فون پر انہیں بتایا کہ پٹرول ریلیف پیکیج کیلئے 25 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی ڈپٹی کمشنر یا وفاقی سیکرٹری 1300 سی سی گاڑی استعمال کرے تو اس میں کیا مسئلہ ہے، پی ایس ڈی پی کے فنڈز سیاسی اثرورسوخ برقرار رکھنے کا ذریعہ بن گئے ہیں، حکومت کو سود کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور پہلے مرحلے میں اس کی شرح میں تین فیصد کمی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے فیصلوں پر براہ راست اثرانداز ہوا جائے تو ملک مالیاتی طور پر آزاد نہیں رہتا، وزیراعظم سے ملاقات میں پٹرولیم لیوی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو جماعت اسلامی لانگ مارچ کرے گی، ملک بھر میں دستخطی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے، جس کا مقصد سستا آٹا اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دو کروڑ افراد کے دستخط حاصل کرکے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کئے جائیں گے، حکومت نے لیوی ٹیکس کو بجٹ کا حصہ بنا دیا ہے، تاہم اپوزیشن کی جماعتوں  نے اس معاملے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کیا۔

انہوں  نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اسپانسرز کے خلاف نہیں جاتیں اور ملک میں عوامی مسائل، نوجوانوں اور تعلیم کے مسائل پر مطلوبہ سطح کی سیاست نہیں ہو رہی، وزیراعظم کی وطن واپسی تک جماعت اسلامی نے اپنے احتجاج مؤخر کئے تھے، تاہم مطالبات برقرار ہیں۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں جلسے کرنے جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے