اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے  پیغام میں فواد چودھری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائز مطالبات پر بات چیت کا آغاز کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کیا جائے اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا آغاز ہو سکے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی قیادت کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے تو حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر  نے کہا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بامعنی مذاکرات ضروری ہیں۔

خیال رہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے