اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں فیول اسٹیشنز کے معائنے سے پیرا فورس کو روک دیا گیا

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں فیول اسٹیشنز کے حوالے سے پیرا فورس کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

فیول اسٹیشنز مالکان کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر چیف سیکریٹری پنجاب نے پیرا فورس کی جانب سے کئے جانے والے دوروں اور انسپیکشنز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کی ہدایت پر پیرا فورس کو صوبے بھر میں فیول اسٹیشنز کے دوروں اور معائنوں سے روک دیا گیا ہے، فیول اسٹیشنز پر تمام دورے، انسپیکشنز اور متعلقہ سرگرمیاں فی الحال معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل پیرا کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں فیول اسٹیشنز کے معائنے سے متعلق نئی ہدایات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے فیول اسٹیشنز کے دوروں اور انسپیکشنز کا عمل آئندہ احکامات تک روک دیا گیا ہے، جبکہ مزید ہدایات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے