اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں پرائس کنٹرول کی ماہانہ رپورٹ ، 1 کروڑ 37 لاکھ روپے کے جرمانے

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ماہانہ پرائس انسپکشن رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 449 انسپکشنز کیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 45 ہزار 337 جبکہ پیرا نے 67 ہزار 112 انسپکشنز کیں۔

رپورٹ کے مطابق گرانفروشی کے 2 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 1 ہزار 110 کیسز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جبکہ 1 ہزار 638 کیسز پیرا نے رپورٹ کیے۔ ریٹ لسٹ نمایاں نہ کرنے پر 478 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ دیگر 2 ہزار 811 خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق 41 ہزار 35 مقامات پر کوئی خلاف ورزی نہیں پائی گئی جبکہ 3 ہزار 165 وارننگز جاری کی گئیں۔ خلاف ورزیوں پر 698 افراد کو جرمانے کیے گئے اور مجموعی طور پر 1 کروڑ 37 لاکھ 70 ہزار 98 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 402 ایف آئی آرز درج، 705 احاطے سیل اور 481 افراد گرفتار کیے گئے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں میں 52 لاکھ 49 ہزار روپے جرمانہ، 40 احاطے سیل اور 301 افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ پیرا کی کارروائیوں میں 85 لاکھ 21 ہزار 98 روپے جرمانہ، 665 احاطے سیل اور 180 افراد گرفتار ہوئے۔

ذخیرہ اندوزی کے خلاف 3 انسپکشنز کی گئیں تاہم کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ہر صورت یقینی بنایا جائے، گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ گرانفروشی پر بھاری جرمانوں اور ایف آئی آرز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے