اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کو عالمی معاشی و آئی ٹی نقشے پر نمایاں کرنے کے منصوبوں پر کام تیز

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کو عالمی معاشی اور آئی ٹی نقشے پر نمایاں کرنے کیلئے منصوبے تیزی سے عملی شکل اختیار کرنے لگے ہیں، جبکہ سی بی ڈی پنجاب کے میگا منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔

سی بی ڈی واک اور این ایس آئی ٹی سٹی میں جاری ترقیاتی کام پنجاب کے معاشی اور آئی ٹی مستقبل کیلئے نئی بنیاد فراہم کر رہے ہیں، این ایس آئی ٹی سٹی کے مرکزی گیٹ پر ہارڈسکیپنگ کا کام تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ مرکزی پارک کی بروقت تکمیل کیلئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے این ایس آئی ٹی سٹی میں سیلیسشیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، حکام  کے مطابق ٹاور پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، جبکہ عمارت کی پانچویں منزل تک شیشے کی ایلیویشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

عمران امین  نے سی بی ڈی واک اور دی سیکنڈ واک کا بھی دورہ کیا اور مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا، حکام کے مطابق سی بی ڈی واک کے تمام 32 یونٹس کی ایلیویشن کا کام تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے، جبکہ انٹرنس پیچ پر جلد سفالٹ بچھانے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سی بی ڈی واک میں بین الاقوامی معیار کے فائر سیفٹی سسٹمز بھی نصب کئے جا رہے ہیں، دوسری جانب دی سیکنڈ واک کی کھدائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور منصوبے کے اگلے مرحلے پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق جاری ہیں۔

عمران امین کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب میں آئی ٹی اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سی بی ڈی پنجاب کے جاری منصوبے لاہور کو جدید کاروباری، تجارتی اور آئی ٹی مرکز بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے