اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز کبڈی: پاکستان پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

پاکستان نے گروپ کے چار میں سے صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے ایران کے علاوہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کبڈی 1990ء سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے اور پاکستان اب تک ایشین گیمز کبڈی میں 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت چکا ہے۔

پاکستان نے 2014ء کے علاوہ ہر ایونٹ میں کبڈی کا میڈل حاصل کیا، جبکہ 2014ء کے ایشین گیمز میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔

ایران کے خلاف شکست کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے