اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ٹریفک وارڈن سہیل وزیر سے ملاقات، ایمانداری کو سراہا

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ملاقات کی۔

سہیل وزیر ڈوگر نے ٹمبر مارکیٹ سے ملنے والا بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچا دیا، سہیل ڈوگر  نے روٹین پٹرولنگ کے دوران سڑک پر پڑا ہوا لاوارث بیگ تحویل میں لے لیا۔

بیگ میں بھاری نقدی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات بھی تھے، ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر نے بیگ کے مالک زین العابدین کو تلاش کرکے بیگ بحفاظت پہنچایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہا اور انہیں شاباش دی، مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے، خوشی ہوئی۔

اگر ہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا، خلوص نیت سے دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے