اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں 28 ججز سوموار سے پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سوموار سے پرنسپل سیٹ پر 28 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ 11 ڈویژن بنچز آئندہ ہفتے سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا، جو 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں بنچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں، جبکہ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات اور قتل کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل، منشیات اور دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس ریفرنسز، جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں بنچ سول اپیلوں، جبکہ جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس ریفرنسز اور بنکنگ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

ترمیمی ججز روسٹر کے تحت آئندہ ہفتے مختلف نوعیت کے سول، فوجداری، ٹیکس، بنکنگ، کمرشل، نیب اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے