25 Sep 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 306 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 305 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 93 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 212 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
