اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ایچ اے کا مختلف اضلاع کے شہر ہائے خموشاں میں شجرکاری کا منصوبہ

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے مختلف اضلاع کے شہر ہائے خموشاں میں شجرکاری کا منصوبہ تیار کر لیا۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے ضلعی ایجنسیوں کو اپنے اپنے شہروں کے قبرستانوں میں سایہ دار درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق قبرستانوں میں علاقے کی مقامی، سدا بہار اور گھنے درختوں کی اقسام لگائی جائیں گی، جبکہ پلکن، ٹرمینیلیا، گاب اور دیگر مقامی اقسام کو ترجیح دی جائے گی۔

احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی احادیث مبارکہ کی روشنی میں شجرکاری صدقہ جاریہ ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری کے لیے ایسے درختوں کا انتخاب کیا جائے جن کی جڑوں سے قریبی قبروں کو نقصان نہ پہنچے۔

ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق ضلعی ایجنسیاں ایسے درختوں کا انتخاب کریں گی جو کم پانی میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن قبرستانوں میں قبروں کے درمیان جگہ کم ہو، وہاں درخت لگانے کے بجائے چھوٹے پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے