اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان سعودی عرب تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت پر مبنی ہیں: مریم نواز شریف

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مکہ معاہدے پر بہت خوش ہیں، مکہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دینِ اسلام، بھائی چارے، اعتماد اور خلوص کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستانی قیادت اور عوام سعودی عرب کو محبت، عقیدت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کی حفاظت کو سعادت سمجھتے ہیں، ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور دانشمندی کی بدولت آج سعودی عرب دنیا میں بلند مقام رکھتا ہے۔

مریم نواز شریف نے سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھائی چارے اور محبت کے رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے