اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ای بائیک سکیم، طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق کا فیصلہ

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں ای بائیک سکیم کے تحت طلبہ کے کوائف کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا گیا، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (سیکنڈری ایجوکیشن) کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈی ای اوز طلبہ کے کوائف کی تصدیق متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کرائیں گے، جبکہ ای بائیک اسکیم کے لیے تصدیق شدہ ڈیٹا کو سرکاری ریکارڈ سے بھی چیک کیا جائے گا۔

تمام ممکنہ تضادات کی نشاندہی کرنا ڈی ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔ متعلقہ افسران کو ای بائیک درخواستوں کی تصدیق مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ زبانی معلومات یا غیرمصدقہ دعووں کی بنیاد پر کسی امیدوار کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ ای بائیک اسکیم میں طلبہ کے کوائف کی تصدیق صرف سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے