اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فنڈز کے اجراء میں تاخیر: پنجاب کے کئی ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت متاثر

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں متعدد جاری، نئے اور تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبے فنڈز کے اجرا میں تاخیر کے باعث متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف مراحل سمیت واسا اور ایل ڈی اے کے متعدد منصوبوں کے لیے مختص فنڈز مکمل طور پر جاری نہ کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون اور فیز ٹو کے لیے بھی مکمل فنڈز جاری نہیں ہوسکے، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز جاری نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تکمیل کے قریب جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی مطلوبہ فنڈز کا مکمل اجرا نہیں ہوسکا۔ واسا کے نئے واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز بھی جاری نہ ہوسکے، جبکہ واسا ماسٹر پلان 2040 کے تحت ٹرنک سیورز کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز کے اجرا کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کے رواں مالی سال کے نئے انڈرپاسز اور فلائی اوورز کے لیے بھی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور کے لیے باقی ماندہ فنڈز کا اجرا بھی نہیں ہوسکا، جبکہ بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیز ٹو کے لیے بھی فنڈز جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریلوے سٹیشن، بھاٹی گیٹ ، مصری شاہ اور بادامی باغ منصوبے کے فنڈز کا اجرا بھی تاخیر کا شکار ہے۔ منصوبے کے لیے مختص 4 ارب روپے میں سے 2 ارب روپے تاحال جاری نہیں ہوسکے۔

بھاٹی گیٹ اپ گریڈیشن فیز ٹو کے لیے بھی فنڈز جاری نہ ہوسکے، جس میں 5.6 کلومیٹر طویل سرکلر گارڈن کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیلا گنبد پارکنگ پلازہ اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ کے لیے بھی مکمل فنڈز جاری نہیں کیے جاسکے۔

پنجاب میں متعدد جاری، نئے اور تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبے مطلوبہ فنڈز کے اجرا کے منتظر ہیں، جس کے باعث منصوبوں کی رفتار اور تکمیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے